ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مصر دہشت گردی سے بچ گیا، داعش کا خطرناک سیل گرفتار

مصر دہشت گردی سے بچ گیا، داعش کا خطرناک سیل گرفتار

Wed, 12 Oct 2016 15:24:34    S.O. News Service

قاہرہ،12؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مصر کی پولیس نے دولت اسلامی داعش سے وابستہ ایک خطرناک سیل کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز مشتبہ دہشت گردوں کی مسلسل نگرانی کر رہے تھے۔ پکڑے گئے دہشت گردوں نے جزیرہ نما سیناء میں سرگرم انصار بیت المقدس نامی عسکریت پسند گروپ سے عسکری تربیت حاصل کی اور اس کے بعد قاہرہ پہنچ گئے تھے جہاں وہ اہم حکومتی اور حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے مصری پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی تنصیبات کے نقشے اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار شدت پسندوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ قاہرہ سے پکڑے گئے داعشی جنگجوؤں کی تعداد کتنی ہے اور وہ کن کن ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں؟۔


Share: